انٹرٹینمنٹ

میرا ڈانس دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلنگ دیکھنا : ٹوئنکل کھنہ

داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں مجھ سے کہیں زیادہ ڈانس میں مہارت رکھنے والی شخصیات کو  اہمیت دی جاتی ہوگی

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سالوں بعد خود سے متعلق جھوٹی خبر پر مذاحیہ ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

مشہور بھارتی نیوز چینل میں ماضی میں ایک خبر چلی کہ ٹوئنکل کھنہ دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کرتی رہی ہیں۔اب اس خبر پر ردِ عمل کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں کیا ہے جو انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کیلئے لکھا ہے۔

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ میرا ڈانس دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلنگ دیکھنا ، اور تو اور داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں مجھ سے کہیں زیادہ ڈانس میں مہارت رکھنے والی شخصیات کو اہمیت دی جاتی ہوگی۔

مذکورہ مسئلے پر 2010 میں ایک پریس میٹنگ کے دوران ٹوئنکل کے شوہر و اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ وہ بس ایک جھوٹی و من گھڑت خبر تھی جوکہ ایک دن چلی اور پھر خود ہی بند ہو گئی۔
اس کے علاوہ اگر میری اہلیہ کا تعلق انڈرورلڈ کے کسی شخص سے ہوتا تو میرے گھر سی بی آئی،پولیس یا پھر کوئی حوالدار تو آتا، ہمارا تعلق نہیں تھا تب ہی تو کوئی ہمارے گھر پوچھ گچھ کیلئے نہیں آیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close