انٹرٹینمنٹ

سانحہ قصور، سجل علی نے سالگرہ تقریب منسوخ کردی، زینب کی یاد میں شمعیں روشن کرنیکا فیصلہ

لاہور: اداکارہ سجل علی نے آج اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر تے ہوئے معصوم زینب کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ قصور میں معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے نے مجھے اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ابھی تک میں دکھ اور غم کی کیفیت سے نکل نہیں پائی ۔ انہوں نے کہاکہ میں ہر سال اپنی سالگرہ مناتی ہوں مگر اس بار میں اپنی سالگرہ نہیں مناؤں گی البتہ سالگرہ کی شام کو معصوم زینب کی یاد میں شمعیں روشن کروں گی جبکہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زینب کے قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close