انٹرٹینمنٹ

دیپکا کی محبت کا دم بھرنے والے رنویر سنگھ پہلے سے شادی شدہ نکلے

بولی سٹار رنویر سنگھ اور ساتھی اداکارہ دیپکا پڈوکون کی محبت کے چرچے آجکل زبان زد عام ہیں ۔تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ دیپکا کی محبت کا دم بھرنے والے بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ پہلے سے شادی شدہ ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی معروف مصنفہ نکیتا سنگھ کی جانب سے حال ہی میں دعویٰ کیا گیاہے کہ رنویر سنگھ ان کے شوہر اور محبت ہیں۔ نکیتا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دوستوں نے مجھے رنویر سنگھ کے معاشقوں کے متعلق آگاہ کیا تھا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ چونکہ میرے شوہر رنویر سنگھ اپنے معاشقوں سے خوش ہیں تو وہ ایک اچھی بیوی کی طرح اپنے شوہر کی خوشی میں خوش ہیں۔  

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close