انٹرٹینمنٹ

18 سال کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا، سنی لیون

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون بھی نوعمری میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں جس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔

الی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران جب میں محض 18 برس کی تھی مجھے ویڈیو میں شامل گلوکار نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور بدسلوکی کرنے کی کوشش کی۔

سنی لیون نے کہا کہ اس وقت میرے اندر کی پنجابی خاتون جاگ گئی تھی جو اپنے ساتھ کچھ بھی غلط ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، میں بھی اپنے ساتھ ہونیوالی اس گھنائونی حرکت پر خاموش نہیں بیٹھی اور پروڈیوسر سے واقعے کی شکایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close