انٹرٹینمنٹ

اقرا عزیز کی ڈانس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

کراچی: پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گاڑی کے اندر بھارتی گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں تاہم ان کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

ڈراماسیریل ’سنو چندا‘ کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی  پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کو گاڑی میں بیٹھ کر ڈانس کرنے کا بےحد شوق ہے اور ان کی کئی بار گاڑی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر صارفین سخت غصے میں آگئے اور اقرا کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

ویڈیو میں اقرا عزیز بھارتی گانے’دیوانی ہوگئی‘پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا ڈانس کرنا پسند نہیں آیا اور انہوں نے اقرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر اوور ایکٹنگ کاالزام لگادیا۔ جب کہ کچھ صارفین نے ان کے نقلی بالوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر لمبے بالوں کا اتنا ہی شوق ہے تو بال کٹوائے کیوں تھے؟ کسی کو اعتراض ہوا کہ اقرا صرف انڈین گانوں پر ڈانس کی ویڈیوز کیوں بناتی ہیں۔

تاہم اقرا کے مداحوں نے ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ان  کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے اسے خود اعتمادی قرار دیا۔ جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے بالوں کی تعریف بھی کی۔ کچھ صارفین نے کہا اقرا کو بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں موقع ملنا چاہئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر کی بھی کار میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close