انٹرٹینمنٹ

سلمان خان، ارباز اور سہیل امتحان پاس کرنے کیلئے لیک ہونیوالے پیپرز کا سہارا لیتے تھے، والد نے پول کھول دیا

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے تینوں بیٹے سلمان، ارباز اورسہیل امتحان پاس کرنے کیلئے لیک ہونیوالے پیپرز کا سہارا لیتے تھے۔ دبنگ اداکار سلمان خان دونوں بھائیوں ارباز، سہیل اور والد سلیم خان سمیت کپل شرما شو کے مہمان بنے جس میں سلیم خان نے بیٹوں کے لڑکپن کی شرارتیں خوب مزے لے لے کر بیان کیں۔

سلیم خان نے کہا ہمارے گھر ایک آدمی آتا تھا جس کا نام گنیش تھا، جب بھی وہ آتاتھا میرے تینوں بیٹے اس کی بہت عزت کرتے تھے، گنیش آیا، اس کو چائے پلاؤ، اس کو بیٹھنے کیلئے سٹول دو، میں نے خود سے کہا کون ہے یہ جسے میرے گھر میں مجھ سے زیادہ عزت ملتی ہے اور جب میں نے گنیش کے متعلق پتہ لگایا تو معلوم ہوا جب بھی امتحان کے پیپرز لیک ہوتے تھے گنیش میرے بیٹوں کو وہ پیپر لا کر دیتا تھا۔

سلمان خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ گنیش ہمارے لئے پیپرز لاتا تھا۔ سلیم خان کے انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ نہ صرف سلمان خان بلکہ ان کے دونوں بھائی بھی لیک ہوئے پیپر سے نقل کرکے امتحان میں پاس ہوتے تھے تاہم اپنی پول کھلنے پر شو کے دوران تینوں بھائی غصہ ہونے کے بجائے مسلسل ہنستے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close