انٹرٹینمنٹ

خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اب گلوکاری بھی کریں گی

کراچی: خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے نغمات کے لئے نامور موسیقار ساحر علی بگا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ہانیہ ان دنوں اپنا پہلا ٹریک ریکارڈ کر رہی ہیں۔ ہانیہ عامر نے ساحر علی بگا کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کے بارے میں اگرچہ ساحرعلی بگا اور ہانیہ عامر نے وضاحت نہیں کی کہ کیا یہ کسی فلم یا ڈرامے کا گانا ہے البتہ اداکارہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

ہانیہ عامر گلوکاری کے علاوہ اداکاری کے مزید کئی پراجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہیں۔اداکارہ نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شوبز میں اپنا مقام پیدا کیا ہے۔ ٹی وی ڈرامہ ہو یا بڑی سکرین ہانیہ کی چلبلی طبیعت کے پیچھے چھپا ٹیلنٹ اپنا کمال ضرور دکھاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close