انٹرٹینمنٹ

صنم بلوچ کا شوز کی میزبانی کی بجائے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

کراچی: اداکارہ صنم بلوچ نے ایک بار پھر مارننگ اور ایوننگ شو ز کی میزبانی کے بجائے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ نے 2 سال قبل ڈرامہ سیریل ’تیری رضا ‘میں کام کیا تھا ،اب انہوں نے ایم ڈی پروڈکشنز کے بینرتلے بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریل ’خاص ‘سائن کی ہے ،جس میں وہ اداکار علی رحمن خان کیساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ صنم بلوچ نے کہا ہے کہ کئی فلموں کی آفرزبھی ہیں،اس ڈرامہ سیریل کے بعد فلم میں کام کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کروں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close