انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سعیدہ امتیاز کو متعدد پروجیکٹس کی آفرز موصول ،چند میں کام کی حامی بھی بھر لی

لاہور: پاکستانی فلم ’’وجود ‘‘کے بعد اداکارہ سعیدہ امتیاز کو کئی دلچسپ پروجیکٹس کی آفرز موصول ہورہی ہیں جن میں سے چند میں کام کی انہوں نے حامی بھی بھرلی ہے۔ اداکارہ اس وقت ’’کپتان ‘‘نامی فلم میں کام کررہی ہیں جو عمران خان کی سوانح حیات پر مبنی ہے۔اس فلم کا مداحوں کو طویل عرصے سے انتظار ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سعیدہ امتیاز اس فلم میں عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔فلم کپتان کے حوالے سے تو تاحال کوئی خاص تفصیلات سامنے نہیں آئیں، اس کے علاوہ سعیدہ امتیاز نے اداکار یاسر شاہ کے ہمراہ ایک اور فیچر فلم ’’خواہش ‘‘سائن کرلی ہے۔

خیال رہے کہ یاسر شاہ نے آخری مرتبہ اداکارہ متھیرا کی فلم ’’بلائنڈ لو ‘‘میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔یاسر شاہ نے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ’’خواہشُ ‘میں سعیدہ امتیاز کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہوگی۔اداکار کا کہنا تھا کہ اس فلم کیشوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے، شوٹنگ اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں ہوگی جبکہ چند سینز شمالی علاقوں اور آذربائیجان کے شہر باکو میں بھی کی جائے گی۔اس فلم کی کہانی کالج کے دوستوں پر مبنی ہے، یاسر شاہ کے مطابق فلم میں مرکزی کردار ان کا اور سعیدہ امتیاز کا ہے، تاہم ایک اور اداکارہ کو جلد فلم میں کاسٹ کیا جائے گا۔جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیاز ادریس اس فلم کی ہدایات دیں گے۔فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close