انٹرٹینمنٹ

کوئی بھی نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں، میرے لئے تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں، سجل علی

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میرے لئے فلم اور ٹی وی میں کام کرنے والے تمام ہیرو ایک جیسے ہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کو نمبر ون یا نمبر ٹو قرار نہیں دے سکتی۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں جب قدم رکھا تھا تو میرے تصور میں بھی نہیں تھا کہ اتنی کامیابیاں ملیں گی اور اتنی مقبولیت حاصل کروں گی، یہ سب کچھ آپ کے نصیب میں لکھا ہوتا ہے بس ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور مقررہ وقت ہی آپ اپنے ہدف تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے مگر مجھے پاکستان میں کام کرتے ہوئے جتنی خوشی ہوتی ہے اسے بیان نہیں کر سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close