انٹرٹینمنٹ

اسرائیلی اداکارہ نے وزیراعظم نتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا

تل ابیب: نامور اسرائیلی اداکارہ و ماڈل گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کا ملک قرار دینے پر اپنے وزیراعظم نتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکن سپر ہیرو فلم میں ’’ونڈر وومن‘‘ کا کردار نبھانے والی اسرائیلی اداکارہ گال گوڈیٹ نے اسرائیل کو صرف یہودیوں کی ریاست قرار دینے پر اپنے ہی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پڑوسیوں سے اسی طرح محبت کرو جیسے خود سے کرتے ہو، یہ صحیح اور غلط، یہودی اورعربی، سیکولر اورمذہبی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ امن کے لیے مذاکرات کرنے، لوگوں کو تحفظ دینے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا معاملہ ہے۔

صرف گال گوڈیٹ نے ہی نہیں بلکہ ایک اور اسرائیلی اداکارہ روٹم سیلا نے بھی بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اس حکومت کو بتائے کہ یہ ملک تمام شہریوں کا ہے اور یہاں پیدا ہونے والا ہر شخص برابر ہے، عرب فلسطین بھی انسان ہیں۔گال گوڈیٹ نے روٹم کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اچھا اور روشن مستقبل دیں، روٹم میری بہن تم ہم سب کے لیے متاثر کن شخصیت ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close