انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں ہے، بھارتی اداکارہ نرگس فخری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں ہے جو دن رات سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں بنانے کی سوچ راسخ ہوچکی ہے لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ نرگس نے کہا کہ سازشی عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوتے، اگر کوئی اپنی کارکردگی اور ٹیلنٹ کی بنا پر آگے آتا ہے تو یہ سازشی لوگ اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close