انٹرٹینمنٹ

خیر سگالی سفیر کو ذاتی حیثیت میں بات کرنے کا حق حاصل ہے

نیو یارک: سفیر کے ذاتی خیالات ضروری نہیں کہ یونیسیف کے خیالات کی ترجمانی کریں

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن گڈ وِل نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ جب یونیسیف کے خیر سگالی سفیر اپنی ذاتی حیثیت میں بات کرتے ہیں تو انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی دلچسپی اور مفاد کے معاملات پر بات کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی خیالات ضروری نہیں کہ یونیسیف کے خیالات کی ترجمانی کریں البتہ جب وہ یونیسیف کے نمائندے کے طور پر اظہار خیال کرتے ہیں تو ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ یونیسف کا باوثوق اور شواہد پر مبنی غیرجانبدار موقف اختیار کریں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کو فخر قرار دیتے ہوئے جنگ کو ترجیح دینے کا تاثر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close