انٹرٹینمنٹ

کسی کو بھی میرے دل میں آنے کے لیے بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑے گا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی میرے قریب یا میرے دل کے اندر آنے کے لیے بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑے گا۔

نیلم منیر نے حال ہی میں ایک ویب شو ’ریوائنڈ ود ثمینہ پیر زادہ میں انٹرویو دیا جہاں انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر بڑی خوش ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک نظر میں کسی کا دیکھنا اور محبت ہوجانا تو یہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا، میرے گھر والے بھی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اگر کوئی پسند ہے تو بتاؤ لیکن ایسی کوئی بات نہیں اور مجھے بہت سکون ہے۔

نیلم منیر نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ کسی کو بھی میرے قریب یا میرے دل کے اندر آنے کے لیے بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میری آنکھیں کمزور ہیں اور اس بات پر میں اپنی آنکھوں کو بہت کریڈٹ دیتی ہوں کیوں کہ کوئی دور سے گزر بھی جائے تو مجھے پتا نہیں چلتا کہ کون گیا ہے۔

انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دار ہو گئی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پر توجہ دی ہے، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پر میں نے کبھی نہیں سوچا۔

نیلم منیر نے  بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں، میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔

شادی کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں نیلم منیز نے کہا کہ میں منصوبہ بندی کر کے نہیں چلتی، اگر آگے جا کر انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دو ں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close