انٹرٹینمنٹ

بلآخر آریان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت مل گئی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ضمانت منظور ہوگئی۔

آریان خان کے ساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

جسٹس نتن ڈبلیو سامبرے پر مشتمل بمبئی ہائی کورٹ کا سنگل بینچ اس درخواست ضمانت کا حکم نامہ کل جاری کرے گا، اور کل ہی آریان سمیت دیگر ملزمان کو رہا کیا جائے گا۔

بمبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کے وکیل سابق اٹارنی جنرل مکول روہاتگی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ آریان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے پہلے آریان نے مسترد کیا جبکہ بعد میں اس سے متعلق اعتراف بھی کرلیا تھا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close