انٹرٹینمنٹ

میں کھلے دل سے تنقید قبول کرتی ہوں

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر تنقید نہ ہو تو ہمیں اپنی خامیوں کا کیسے پتا لگے گا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ میں کھلے دل سے تنقید قبول کرتی ہوں، اگر تنقید نہ ہو تو ہمیں اپنی خامیوں کا کیسے پتا لگے گا۔

اداکارہ نے کہا ٹھیک ہے کیریئر کے شروع میں میری اردو اچھی نہیں تھی مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس پر بھرپور کام کیا ہے اور سنگِ مرمر میں آپ کو نظر آرہا ہوگا کہ میرا اُردو تلفظ کتنا درست ہوگیا ہے۔

کبریٰ نے کہا ہے کہ آگے چل کر اس میں مزید بہتری آئے گی اور جو لوگ آج تنقید کر رہے ہیں وہ تعریف پر مجبور ہوجائیں گے۔

کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ میں اب اسٹار بن چکی ہوں اور اسی لیے اپنے آپ کو زمین پر رکھا ہوا ہے

اداکارہ نے کہا میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنی اصل شخصیت کونمایاں کروں یہی وجہ ہے کہ ابھی تک شہرت کے نشے سے دور ہوں اور امید ہے آئندہ بھی اسی طرح کا مزاج رہے گا۔

برطانوی نژاد پاکستانی ماڈل و اداکارہ کبریٰ خان نے بہت تیزی سے کے ساتھ اپنا فنی سفر طے کیا۔ پاکستانی شائقین کے ساتھ ان کا تعارف فلم ’نامعلوم افراد ‘میں ایک خوبرو بینک منیجر کے روپ میں ہوا جہاں وہ اپنے معصوم حسن کی وجہ سے فلم بینوں کے دل موہ لے گئیں۔

جلد ہی یہ باصلاحیت اور حسین اداکارہ بھارتی فلم ’ ویلکم ٹو کراچی ‘میں اداکار ارشد وارثی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں جو ان کی پردہ اسکرین پر کامیاب انٹری کی دلیل تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close