انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی اداکارہ

لاہور: گوگل نے ایک ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ ٹین اداکاراؤں کی فہرست جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان1 ماہ میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی اداکارہ۔  ماہرہ  کا پہلا نمبر ہے جنہیں 2 لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔

دوسرے نمبر پر موجود اقراعزیز کو ایک لاکھ 89 ہزار جبکہ تیسر ے نمبر آنے والی علیزے شاہ کو ایک لاکھ 80 مرتبہ سرچ کیا گیا۔

عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہیں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔

ہانیہ عامر ایک لاکھ 28 ہزار، صبا قمر ایک لاکھ 22 ہزار اور ایمن خان 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کئے جانے کے باعث بالترتیب 5 ویں سے 7 ویں نمبر پر رہیں۔

ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کی جانیوالی سجل علی آٹھویں نمبر پر رہیں جبکہ 93 ہزار 900 بار سرچ کئے جانے پر حرامانی کو نویں پوزیشن ملی۔

ثنا جاوید کو 89ہزار بار سرچ کیا گیا اور وہ ٹاپ ٹین میں آخری نمبر حاصل کرسکیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close