Featuredانٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا بڑا اعلان

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اور ٹوئٹر پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں لہذا میرے نام سے نفرت پھیلانا بند کریں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پر کیا، انہوں نے کہا کہ میرے نام سے کیا گیا ٹوئٹ ‘جاپان کے لوگ پاکستانی عوام سے زیادہ بہتر ہیں’ نفرت پھیلانے کےلیے ہے، میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ پہلے لوگ اتنا پیار دیتے ہیں جب وہ کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے گرانے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگ کسی کو شہرت نہ دیں یا پھر اُسے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close