Featuredانٹرٹینمنٹ

سونیا حسین نے بھی اپنے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا

 معروف اداکارہ سونیا حسین آپ کیلئے”اُلفت بی بی کا یوٹیوب چینل”لےآئیں

انڈسٹری کی کئی معروف اداکاراوں کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا ہے۔

انسٹاگرام پریوٹیوب چینل کے حوالےسے بتانے والی سونیا نے کیپشن میں اپنے آن ائر ڈرامہ ” محبت تجھے الوداع” کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ” الفت نے یو ٹیوب چینل بھی کھول لیا”۔

ویڈیو پیغام میں سونیا نے کہا ” میں نےسوچا کچھ نہ کچھ ایسا ہونا چاہیے کہ آپ اپنے دیکھنے والوں سے براہ راست رابطے میں رہ سکیں اور انہیں بتا سکیں کہ کیمرے کے پیچھے کیا ہوتا ہے”۔

اداکارہ کے مطابق جب آپ ہمیں کیمرے کے سامنے دیکھتے ہیں تو ایک الگ ہی شخصیت ہوتی ہے اس لیے ایک یو ٹیوب چینل ہونا چاہیے تھا جس پر ہم آپ کو ساتھ ساتھ تفصیلات بتائیں گے۔

اس یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جانے والی پہلی ویڈیو میں سونیا نے ذہنی صحت سے متعلق اپنے آن ائرڈرامہ “سراب ” کے ساتھی اداکار سمیع خان سے دلچسپ گفتگو، ویڈیو میں ڈائریکٹرمحسن طلعت بھی بات کرتے نظرآئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close