انٹرٹینمنٹ

صدف کنول ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد پر

ماڈل صدف کنول کی نئی تصاویر نے ایک مرتبہ پھر ٹرولرزکی توپوں کا رخ اپنی جانب کروا لیا۔

حال ہی میں شہروز سبزواری کی دوسری بیوی بننے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل صدف کنول کو ایک مرتبہ پھر ٹرولرز نے اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے ۔

صدف کنول سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے نشانے پر اس وقت آئیں جب انہوں نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر شیئر کی ۔

جیسے ہی اداکارہ نے تصویر شیئر کی تو ٹرولز نے اپنی توپوں کو سیدھا کرلیا اور اداکارہ پر تان لیا۔

جہاں صدف کنول کی تصویر پر تنقید کی گئی تو وہیں تعریفیں کرنے والوں کی بھی کمی نہ تھی۔اداکارہ اریبہ حبیب اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے صدف کنول کی مسکراہٹ کی تعریف کی گئی ۔

اس تصویر کے علاوہ ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی ان تصاویر کو لیکر بھی کافی تنقید کی جارہی ہے جن میں انہوں نے اپنے بالوں کو مختلف رنگ دیکر انداز اپنایا ہوا ہے۔

کامیاب ماڈلز میں شمار ہونے والی صدف کنول نے انسٹاگرام پر باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا، صدف کنول انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close