انٹرٹینمنٹ

معروف اداکار ماجد جہانگیر بھی علیل ہوگئے

مزاحیہ ڈرامے ففٹی ففٹی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار ماجد جہانگیر بھی بیمار ہوگئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت سینئر اداکار ماجد جہانگیر کراچی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہی زیر علاج ہیں۔

اداکار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ماجد جہانگیر فالج کا شکار ہوئے ہیں، ڈاکٹروں نے رہائش گاہ پر بھی ان کا معائنہ کرکے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اہل خانہ کی جانب سے عوام سے صحت یابی کےلیے دعاوں کی اپیل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ماجد جہانگیر نے پاکستان کے مقبول ترین مزاحیہ ڈرامہ سیرئل ففٹی ففٹی سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ناظرین کو ہنسایہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close