انٹرٹینمنٹ

مداح نے شہزاد رائے کو شادی کی پیشکش کردی

پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کو خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کردی، جس پر گلوکار نے رضامندی ظاہر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے 25 دسمبر کو دارالحکومت اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر دھند کی وجہ سے روکے جانے پر مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

گلوکار کی ویڈیو پر جہاں مداح ان کے پیغام کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں ان کی عمر، سدا بہار حسن پر بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

شہزاد رائے کے ٹوئٹ پر حیا بخاری نامی خاتون ٹوئٹر صارف نے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش ظاہر کی اور کمنٹ کیا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کر سکتا ہے؟

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔

حیا بخاری کے کمنٹ شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close