انٹرٹینمنٹ

’’جانے اس دل‘‘ حدیقہ کیانی کے کیرئیر کی پہلی قوالی

’’جانے اس دل‘‘ پاک بھارت کی پہلی قوالی ہے جسے کسی خاتون نے گایا ہے۔

قوالی جانے اس دل کی موسیقی معروف طبلہ نواز استاد دلدار حسین نے ترتیب دی ہے، ویڈیو کی ہدایتکاری عبداللّہ حارث نے جبکہ قوالی کو پروڈیوس کرنے والے میاں یوسف صلاح الدین ہیں
حدیقی کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ ’’جانے اس دل‘‘ پاک بھارت کی پہلی قوالی ہے جسے کسی خاتون نے گایا ہے۔

گلوکارہ نے قوالی کو ‘واقعی موسیقی کی خالص ترین’ شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کے وفد کا اہم حصہ استاد دلدار حسین کے ساتھ کام کرنے کا موقع غیر معمولی تھا۔

گلوکارہ نے انسٹا پوسٹ میں اپنی قوالی کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ماہ میرے لیے ایک خواب جیسا ہے۔

میری پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ کو چند گھنٹے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے جبکہ اس قوالی کے لیے مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کی دھن ترتیب دینے والے طبلہ نواز استاد دلدار خان کا تعاون لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

طبلہ ماسٹر نے خود اس قوالی کو تحریر کیا ہے اور اس قوالی کے اندر اسلوب کی خوبصورتی کو بھی شامل کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close