انٹرٹینمنٹ

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنا میرا خواب ہے

ماڈلنگ کرتے کرتے تھک گئی، اب اداکاری کرنا چاہتی ہوں

ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے کہا ہے کہ وہ ماڈلنگ کرتے کرتے تھک گئی ہیں اور اب وہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران صدف کنول نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ ماڈلنگ کرتے کرتے تھک گئی ہیں، اب وہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں اور بہترین ماڈل کے ایوارڈ کی طرح بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنا ان کا خواب ہے۔

کسی بھی شخص کو بڑی اسکرین پر تب آنا چاہیے جب اسے کام کے لیے کوئی اچھا ڈائریکٹر ملے اور ساتھ ہی اسے اداکاری بھی آتی ہو، کیوں کہ ہر چہرہ بڑی اسکرین کے لیے نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں صدف کنول نے بتایا کہ ان کی زندگی میں بہت سارے لڑکے آئے تاہم انہیں لڑکوں کو سمجھانا اور خود سے دور رکھنے کا فن آتا ہے۔

صدف کنول کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کی دھلائی کرنے کے لیے ہاتھ چلانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ منہ سے ہی دھلائی کردیتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق فلموں میں کام کرنا ان کی خواہش ہے اور جب بھی انہیں کسی اچھے کردار کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close