انٹرٹینمنٹ

ضروری نہیں بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس

کراچی (26 مارچ2021ء) کورونا وائرس میں مبتلا اور اس کے باعث آئسولیشن اختیار کرنے والی پاکستان کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں۔آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکائونٹ پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بیمار شخص کو کوئی کیش بھیجے،کوئی گاڑی یا پھر بڑا سا گھر۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنی خوشگوار موڈ میں تصویر بھی شیئر کی اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر بھی کیا۔آمنہ الیاس کی مزاحیہ پوسٹ اور تصویر کو 11ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور انکی جلد صحت یابی سے متعلق کمنٹس بھی لکھے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو آمنہ الیاس نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close