انٹرٹینمنٹ

ٹوئٹر میرے لئے منفی ثابت ہو رہا ہے

امریکی ماڈل کرسی ٹیگن نے بتایا کہ ٹوئٹر میرے لئے مثبت کے بجائے منفی ثابت ہو رہا ہے اور اب یہ صحیح وقت ہے کہ اس حوالے سے کچھ کیا جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماڈل کرسی ٹیگن نے بے تحاشہ نفرت انگیز کمنٹس سے تنگ آکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل انہوں نے لکھا کہ میں ٹوئٹر سے اپنا اکاؤنٹ ہٹانے کا سوچ رہی ہوں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے لکھا کہ 10 سال سے زائد آپ لوگ میری دنیا رہے۔

میں آپ میں سے اکثریت کو واقعی اپنا دوست سمجھتی ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں الوداع کہوں۔

امریکی ماڈل کرسی ٹیگن نے جیسے ہی اپنے آخری پیغامات مداحوں کے لئے لکھے اس کے فوراً بعد ہی ان کا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر دکھنا بند ہوگیا۔

کرسی ٹیگن کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد13.7 ملین سے زائد تھی پھر بھی انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close