انٹرٹینمنٹ

انسٹا گرام پر کنزہ ہاشمی کی ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح کی دلہن بننا پسند کریں گے۔

 

 

 

 

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے دُلہن بننے کے شوق سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

 

 

کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ کہ وہ اپنی شادی پر ’بہت اوور‘ دُلہن بنیں گی۔ انکا کہنا ہے کہ ’مجھے دلہن بننے کا بہت شوق ہے اور جب بھی شادی کروں گی تو اوور دلہن بنوں گی۔

 

 

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنی ویڈیو میں صارفین کو یہ بھی بتایا کہ وہ ڈرامہ شوٹنگ کے دوران، جب کبھی اُنہیں دلہن بننے کا سین کرنا ہوتا ہے تو وہ کپڑے، میک اپ اور جیولری پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں اور دُلہن بننے کے لیے بھی ہر چیز اپنی پسند کی لیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close