انٹرٹینمنٹ

مایا علی بھی 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت اور بلند حوصلے کو دیکھ کر متاثر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی بھی 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت اور بلند حوصلے کو دیکھ کر متاثر ہوگئیں۔

 

 

 

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پر 10سالہ فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والے ویڈیوشیئر کی تھی۔

 

مایا علی کا 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت کو سلام

 

مایا علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں، فلسطین کے لیے دعا کریں۔

 

مایا علی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے ہونے والی بڑی تباہی کے باوجود بچی کی ہمت دیکھ کر انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا۔

 

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پرلکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دل دہلا دینے والے مناظر ہیں لیکن میں اس بچی کو سلام کرتی ہوں جو صرف 10 سال کی ہے اور اس کے باوجود اس میں اپنے لوگوں کی مدد کرنے کی ہمت اور حوصلہ ہے۔

 

فلسطین کے لوگوں کے لیے دعا کرتے ہوئے اداکارہ مایا نے لکھا ہے کہ یااللّٰہ تو ان کی تکلیف کو آسان کر اور ہمارے فلسطینی لوگوں کے لیے ہماری دعاؤں کو سُن۔

 

مایا علی کا 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت کو سلام

 

گزشتہ دنوں قبل دس سال کی فلسطینی بچی نے آنے والے طوفان کے بارے میں بتایا تھا جسے سن کر ہر آنکھ پر نم ہو گئی۔

 

دس سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچیبتا رہی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے دس ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے بچی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری نے محلے اُجڑ دیے ہیں جس کی وجہ سے بچے بے یارو مددگار ہوگئے ہیں اوربےگھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

 

تاہم اکثر علاقوں کی بجلی بھی بند کردی گئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

 

بچی کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کی رات کو گلی کرکٹ، ویڈیو وائرل ہوگئی

 

اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائل لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، آج حملوں میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

 

اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 

واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close