Featuredانٹرٹینمنٹ

میری خواہش ہے کہ میں فلسطینی بچہ گود لے سکوں

اداکارہ و میزبان متھیرا نے فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش ظاہر کردی

معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے قابض اسرائیلی فورسز کے قاتلانہ حلموں سے متاثرہ فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے متھیرا نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ میں فلسطین سے بچہ گود لے سکوں اور پھر اُس بچے کو محبت دے سکوں جس نے اسرائیلی حملوں میں اپنا گھر اور خاندان کھودیا۔

متھیرا نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کو فلسطین سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ معلوم ہے تو مجھے اُس سے آگاہ کریں۔

رابعہ بٹ نے بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے کا فیصلہ کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close