انٹرٹینمنٹ

خواتین کی جسامت کو جنسیت سے جوڑنے والے افراد کے لیے پیغام

فلم ساز، ایڈیٹر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار مائیکل تزینت کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خواتین کی جسامت کو جنسیت سے جوڑنے والے افراد کے لیے پیغام جاری کیا

اشنیٰ شاہ نے مائیکل تزینت کی جانب سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری مختصر ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مذکورہ فلم ساز پاکستان آگئے تو یہاں کہ لوگ ان کا سر قلم کر دیں گے۔

اشنیٰ شاہ نے جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ایک خاتون کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے، جس نے اگرچہ مکمل لباس پہن رکھا ہے، تاہم ان کے جسمانی خدوخال نمایاں ہو رہے ہیں۔

جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں فلم ساز تزینت بھی مذکورہ خاتون کے لباس اور اس کے جسمانی خدوخال پر بات کرتے دکھائی دیے اور انہوں نے مرد حضرات کو بتایا کہ کیا ہوا اگر خاتون کی جسامت نمایاں ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے مکمل لباس پہن رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ساز انوراگ کشیپ کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے بعد ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’جب خواتین تنگ لباس یا ٹی شرٹ پہنتی ہیں، تب وہ لباس نامناسب قرار دیا جاتا ہےاور جب بھی کوئی فربہ خاتون جینز پہنتی ہے اور ان کے خدوخال نمایاں ہوتے ہیں تو ان کے لباس اور جسامت کو جنسیت سے جوڑ دیا جاتاہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب بھی ان کی کوئی خوبصورت دوست ٹی شرٹ پہنتی ہیں اور ان کی بانہیں نظر آتی ہیں، تب بھی ان کےلباس کو نامناسب قرار دیا جاتا ہے۔

اشنیٰ شاہ نے لکھا کہ دراصل ایسی باتیں کرنے والے افراد لباس کو نہیں بلکہ خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ دے رہے ہوتے ہیں اور وہ خود پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے خواتین پر تنقید کر رہے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کی جسامت اور ان کے خدوخال سمیت لباس کو جنسیت سے جوڑنے کا رواج ختم کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close