More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

گھر میں چھپی بیٹھی ہوں، ساری زندگی اتنے انٹرویوز دیئے اب تھگ گئی ہوں، بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کولکتہ : بھارتی پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے اپنی دلکش آواز کے ذریعہ کئی سالوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے لیکن وہ ایک عرصے سے گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں۔بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا’فی الحال ممبئی میں ہی ہوں اور گھر میں چھپی بیٹھی ہوں، میڈیا سے ذرا گھبراتی ہوں، ساری زندگی اتنے انٹرویوز دیئے کہ اب تھک گئی ہوں۔

کولکتہ کے ایک متوسط طبقے سے آنے والی الکا یاگنک کی پیدائش 20 مارچ 1966 کو کلکتہ میں ہوئی تھی۔ان کے دور سے اب تک فلمی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ آج موسیقی کے لحاظ سے گانوں کا انداز بدل چکا ہے، میلوڈی اب کم سنائی دیتی ہے، صوفی ریمکس اور آئیٹم سانگ اب زیادہ سنائی دیتے ہیں۔ اس لحاظ سے آج کا دور پہلے سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں کسی کا زیادہ دیر ٹکنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریئلٹی شو کی وجہ سے کئی فنکاروں کو مواقع مل رہے ہیں لیکن موسیقی کی کوالٹی اچھی نہیں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید اچھے اور میلوڈی والے گانے ضرور آئیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے