انٹرٹینمنٹ

کسی ماڈل سے کم نہیں ہے یہ مستری

 سوشل میڈیا پر 25 سال کی ڈراسی ان دنوں سرخیوں میں ہے

سوشل میڈیا پر کب، کون وائرل ہوجائے اسکا کسی کو اندازہ نہیں ہوتا ہے۔

خاتون ہے مستری کی سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، برطانیہ میں کنسٹرکشن لائن میں کام کرنے والی 25 سال کی ڈراسی ان دنوں سرخیوں میں ہے

جنکے بارے میں جاننے کے بعد کوئی بھی حیران ہوجائے۔ 25 سال کی ایک ایسی خوبصورت لڑکی جو مستری کا کام کرتی ہے۔ لوگوں کے گھروں کو بناتی ہے اور اسی سے خرچ نکالتی ہے۔
ڈارسی رچرڈز (25سالہ) بے حد ہی ٹیلینٹیڈ ہے اور وہ گھروں کو بنانے کے لیے اینٹ جڑائی کا کام کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ڈارسی رچرڈس تعیمراتی صنعت میں کام کرنے کے لیے اور ذیادہ خواتین کو متاثر کررہی ہے۔

ڈارسی اپنے کام سے بے حد پیار کرتی ہے اور مستری کے طور پر پوری لگن کے ساتھ کام کرتی ہے۔
نورفلوک میں بلڈر ڈارسی رچرڈس اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنے والد کی بلڈنگ میں کام کرتی ہے۔ وہ انٹرنیٹ سینسشن اور سوشل میڈیا اسٹار ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں کی بدولت وہ اتنی مشہور ہوئی کہ انکے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے ذیادہ فالوورس ہوگئے ہیں اور ویڈیو ، فوٹوز کو لوگوں کی طرف سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اٹلبورو کی 25 سال اینٹ بنانے والی ڈارسی رچرڈس تعیمری صنعت میں کیریئر بنانے کے لیے خواتین اور نوجوانوں کو متاثر کرتی رہی ہے۔
کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ ڈارسی ایک ماڈل ہے لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے۔ ڈارسی کو کئی مردوں نے پیغام آتے رہتے ہیں۔
نوجوان لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں عام طور پر مردو کی طرف سے کیے جانے والے کام کو کرنے کے لیے متاثر کیا ہے۔

ڈارسی نے تقریبا دو سال پہلے ایک سفر کے بعد گھر لوٹ کر اپنا کیریئر شروع کردیا تھا اور انہیں یہ کام بے حد پسند تھا۔
ڈارسی کے والد پچھلے 30 سال سے تعیمری صنعت کے کام میں لگے ہوئے ہیں اور ڈارسی جب سفر سے واپس ہوئی تو انہوں نے اپنے والد کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ لیا اور پھر اسی کام میں لگ گئے۔
دی سن کے مطابق ڈارسی کہتی ہے، کون جانتا ہے کہ اسٹیل کیپ کے جوتے اتنے سیکسی ہوسکتے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ ذیادہ تر خواتین وردی میں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہیں۔
لیکن ایسا لگتا ہے کہ مرد بھی کرتے ہیں۔ میں نوجوان لڑکیوں سے ملے پیغام سے ذیادہ خوش ہوں، جو کہتی ہے کہ میں نے انہیں روایتی طور سے مردوں کے رول نبھانے کے لیے متاثر کیا ہے۔
اب ڈارسی اپنے خاندان کے اس کام میں لگ گئی ہے۔ اور رچرڈس بلڈرس کی ایک اہم رکن بن گئی ہے۔

وہ اپنے کام کے وقت کی مضحکہ خیز تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔
اتنا ہی نہیں ڈارسی ٹیٹوریلس ، اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ مزیدار لمحات بھی پوسٹ کرتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close