انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ریشم نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ریشم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے تفصیلی پیغام میں کہاکہ کہ خیر خواہ حکومت کو ہی اپنی عوام کی صحت کا اس درجہ خیال ہوسکتا ہے جیسا کہ اس موجودہ حکومت نے ثابت کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

فلم اسٹار نے ویکسی نیشن سینٹرزکے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید ویکسین لگوانے کے لئے انہیں افراتفری کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومتی سطح پر بہترین اقدامات کی بدولت آج وہ سبھی لوگ مطمئن ہیں۔

 

ریشم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ویکسین لگانا بے حد ضروری ہے۔ صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتیں کیونکہ آپ کی ذرا سی غفلت آپ کی یا آپ کے گھر والوں کی زندگی کا چراغ گُل کر سکتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close