انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ایلناز نوروزی بھارتی فلم انڈسٹری میں کیسے گئیں

پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’مان جاؤ نا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والیایرانی نژاد جرمن اداکارہ ایلناز نوروزی بھارتی فلم انڈسٹری میں کیسے گئیں

ایرانی نژاد ایلناز نوروزی نے محض 15 برس کی عمر میں جرمنی سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا، انہیں نہ صرف جرمن اور انگریزی بلکہ فرینچ، اردو اور ہندی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔

ایلناز نوروزی نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، بعد ازاں انہوں نے خصوصی پرشین رقص بھی سیکھا۔

ایلناز نوروزی نے فلمی کیریئر کا آغاز پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’مان جاؤ نا‘ سے کیا، ’مان جاؤ نا‘ کی ریلیز کے بعد ایلناز نوروزی بھارت منتقل ہوگئیں، جہاں وہ نہ صرف ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی ویب سیریز ’اسکیئرڈ گیمز‘ میں ایکشن میں نظر آئیں۔

بھارتی فلمی و ویب سیریز کے منصوبوں کے حوالے سے ایلناز نوروزی نے بتایا کہ انہیں پہلی فلم اردو زبان میں کرنے سے بہت فائدہ ہوا، کیوں کہ انہیں پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close