انٹرٹینمنٹ

اپنے تمام مداحوں، دوستوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ نے دورانِ علاج اپنی وائرل ہونے والی تصویر پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا

انور اقبال بلوچ کے نام سے منسوب فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ناراضی کے ساتھ برہمی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے تمام مداحوں، دوستوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری صحت کے حوالے سے فکرمند تھے لیکن کچھ لوگوں نے مجھے مایوس کیا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں نے میری اجازت کے بغیر اسپتال سے تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جس سے مجھ سمیت میری فیملی کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سنی لیون ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں

فیس بک آئی ڈی پوسٹ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی غیرذمہ دارانہ صحافت ہے جس سے میری فیملی اور مداحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، میں کچھ عرصے سے کافی زیادہ بیمار ہوں اور کراچی کے بہترین ڈاکٹروں سے علاج کروارہا ہوں۔
میڈیا سے ذمے داری کا مظاہرہ کرنے، مداحوں کے جذبات اور اور پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close