انٹرٹینمنٹ

ویکسین لگوانا ایک شہری کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے

اداکارہ عائزہ خان نے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی تصویر پوسٹ کرنے پر مذاق اڑانے والے صارف کو چپ کروادیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسنیشن لگوانے کے بعد اپنے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’دنیا کو بتانا لازمی ہے کیا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عام طور پر فنکاروں کی جانب سے صارفین کے کسی کمنٹ کا جواب نہیں دیا جاتا لیکن عائزہ خان نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہاں! چونکہ ویکسین لگوانا ایک شہری کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے اور بااثر شخصیت کے طور پر میں نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہاں ہماری زندگیاں اہم ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ سب لکھنے کے بجائے براہ کرم جاکر ویکسین لگوائیں اور ہاں اس سرٹیفکیٹ کو دکھائے بغیر آپ کو کہیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘

عائزہ خان نے لکھا کہ اور ہمیں ایک کدوسرے کو یاد دلاتے رہنا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن شروع کردیا، ہمارے پیارے لوگ اپنی زندگیاں کھو رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’وقت پہلے جیسا نہیں رہا، ہمارے بچے اسکول نہیں جارہے ہیں، لوگ نوکریاں کھورہے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں اور پھر بھی ہم ہر چیز سے لاعلم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close