انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ ہما میر کی ڈراموں میں واپسی

ڈاکٹر ہما میر کی طویل مدت بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے

اداکارہ ہما میر ان دنوں معروف مزاحیہ فنکار اور ابھرتے ہوئے ہدایت کار یاسر حسین کے ڈرامے ’کوئل‘ میں مرکزی کردار کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے نامور اداکار نورالحسن اور نئی نسل کے درجنوں فنکاروں کے ساتھ ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔

مذکورہ ڈرامے کو زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا ہے, جو اس سے قبل درجنوں سپر ہٹ ڈرامے لکھ چکی ہیں۔

ڈراموں میں واپسی پر ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کافی وقت بعد ڈرامے کی شوٹنگ میں حصہ لیا، اب وقت بالکل بدل گیا ہے، امید ہے کہ ناظرین مجھے پہلے کی طرح پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یاسر حسین کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت اچھا لگا، کوئل ڈرامے میں ناظرین مجھے پہلے سے مختلف اور دلچسپ کردار میں دیکھیں گے، گزشتہ روز ہم نے شادی کا سین فلم بند کروایا۔

ڈاکٹر ہما میر نے ٹی ویژن پر ایک سے بڑھ ایک ڈراما سیریل میں لیڈنگ رول کرکے خوب شہرت کمائی۔ان کے قابل ذکر ڈراموں میں پاداش، واپسی، کاری، ہالا، وقت کا آسمان، رفتہ رفتہ، پالے شاہ ، مون سون اور بارش کے بعد وغیرہ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close