انٹرٹینمنٹ

انجیلینا جولی کو راتوں رات ایک کروڑ مل گئے

چند روز میں انجیلینا جولی کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز

امریکی اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین انجیلینا جولی کو انسٹاگرام پر راتوں رات ایک کروڑ فالورز مل گئے۔

خیال رہے کہ امریکی اداکارہ نے چند روز قبل ہی انسٹاگرام پر خود فعال کیا ہے۔

انہیں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر آئے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا لیکن اس پلیٹ فارم پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک صرف تین ہی پوسٹس شیئر کی ہیں جبکہ پلیٹ فارم پر چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انجیلینا جولی صرف 3 ہی لوگوں کو فالو کر رہی ہیں۔

اب تک انجیلینا جولی نے جو پوسٹس کی ہیں وہ افغانستان اور مہاجرین سے متعلق ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close