Featuredانٹرٹینمنٹ

عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں : اہلیہ

پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکارعمر شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

زرین عمر نے مداحوں سے اداکار کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے دعا کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ’ عمر شریف کے لیےاگلے 24 گھنٹےبہت اہم ہیں برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں!‘

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close