انٹرٹینمنٹ

امریکی پاپ گلوکارہ نے ایرانی دوست سے منگنی کرلی

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے چار سال ایک ساتھ رہنے کے بعد سیم اصغری سے منگنی کی۔

گلوکارہ نے منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے کیا جس میں وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھارہی ہیں ، انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یقین نہیں کرپا رہی ہیں ۔

امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے منگیتر اصغر سیم کا تعلق ایران سے ہے اور وہ بارہ سال کی عمر سے امریکہ میںمقیم ہیں اور ان دنوں بطور ماڈل ، فٹنس ٹرینر اور اداکار کے طور پر کام کررہے ہیں ۔

 

برٹنی سپیرئر کی دوستی 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی ۔

برٹنی سپیئرز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے ، ان کے سابقہ شوہر ریپر کیوں فیڈر لائن سے دو بچے بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ برٹنیاپنے بچپن کے دوست دیس الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں بعد ہی ختم ہوگئی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close