انٹرٹینمنٹ

ویکسین کورونا کے جان لیوہ اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ہے

اداکارہ صبا قمر نے بھی میں کورونا ویکسین لگوالی، صبا قمر نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ویکسی نیشن بہت ضروری ہے، کورونا ملک سے جانے کا نام نہیں لے رہا، ڈرنے کے بجائے ہمیں اپنی سکیورٹی لازمی کرنی ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ وہ ویکسین لگوانا اس لئے بھی ضروری سمجھتی ہیں کہ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بہت زیادہ سفر کرنا ہوتا ہے، بہت سے لوگوں سے ملنا ہوتا ہے، ایک بڑی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے، ویکسین جسم کو کورونا کے جان لیوہ اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close