انٹرٹینمنٹ

ماڈل نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت رشتہ ازدواج میں منسلک

گزشتہ روز 24 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا کی زینت بننے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا نے نکاح کیلئے سرمئی عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ شہباز تاثیر نے سفید کرتا پاجامہ اور سرمئی رنگ کا ویسٹ کوٹ پہنا۔

شہباز تاثیر کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے یہ خبریں زیرِگردش تھیں کہ وہ ماڈل نیہا راجپوت سے جلد شادی کرلیں گے کیونکہ کئی موقعوں پر دونوں کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close