انٹرٹینمنٹ

بیٹے کے گھر پہنچتے گوری خان اپنے آنسو نہ روک سکی

 آریان خان رہائی پاکر جب گھر پہنچے تو گوری خان جذباتی ہوگئ

بھارت میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ممبئی ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہائی پاکر جب گھر پہنچے تو اسکے والدین فرط جذبات سے اپنے آنسو نہ روک سکے۔

آریان خان رہائی پاکر جب گھر پہنچے تو گوری خان جذباتی ہوگئ ، گوری کافی سہمی ہوئیں تھیں۔

آریان خان کو منشیات کے کیس میں بڑی مشکل سے ضمانت ملی اور اس دوران شاہ رخ کے فیملی نے کافی صدمےوالا وقت گزارا ۔

ممبئی ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بالی وڈ کے بڑے اداکار سلمان خان، سنیل شیٹھی اور اکشے کمار بھی شاہ رخ کے گھر پہنچے تھے اور اس موقع پر بالی وڈ سٹارزبھی شاہ رخ کے ہمراہ جذباتی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق جب آریان کی ضمانت کی خبر گوری تک پہنچی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے بھی جب آریان کی ضمانت کی خبر سنی تو انکی آنکھیں بھر آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close