انٹرٹینمنٹ

اداکارہ تبو نے زندگی کی 51 بہاریں دیکھ لیں لیکن شادی نہیں کی

بالی وڈ اسٹار تبو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی سال گذارے کئی معاشقوں کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہیں

بالی وڈ اداکارہ تبو 51 برس کی ہوگئیں لیکن انہوں نے شادی نہیں کی ۔

ان کا اصل تبسم فاطمہ ہاشمی ہے لیکن بالی وڈ میں ان کو فلمی نام تبو سے شہرت ملی ۔ تبو نے کم عمری میں ہی تیلگو تامل اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

1985 میں بھارتی سپراسٹار اور پروڈیوسر دیوآنند نے انہیں پہلی مرتبہ ہندی فلم ” ہم نوجوان ” میں کو سٹار کے طور پر کاسٹ کیا ۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا اور پھر انہیں تیلگو فلم ” قلی نمبر ون ” میں بطور ہیروئن کام کرنے کا موقع ملا اور پھر انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اداکارہ تبو کے تیلگو فلموں کے ہیرو ، ڈائریکٹر ناگ ارجن سے عشق کی داستان میڈیا میں کئی بار سامنے آئی ۔

ناگ ارجن اور تبو شادی بھی کرنا چاہتے تھے لیکن ناگ ارجن پہلے سے شادی شدہ تھے اور وہ اپنی بیوی کو نہیں چھوڑنا چاہتے تھے ۔ تبو اور ناگ ارجن کا سال 2012 میں بریک اپ ہوگیا تھا ۔

ناگ ارجن کی بیوی ارملا  تبو اور اپنے شوہر کو فلمی ساتھی قرار دیتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ دونوں اچھے دوست ہیں اور میں ان کی دوستی کی قدر کرتی ہوں ۔

اجے دیوگن کے ساتھ  چند فلمیں ہٹ ہونے کی  وجہ سے تبو کا نام اجے دیوگن کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا لیکن تبو نے اس بارے میں کبھی زبان نہیں کھولی ۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close