انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے اداکارہ  پترا ریکھا سے شادی کرلی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ اور ان کی گرل فرینڈ و اداکارہ پترا ریکھا پاؤل آج رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے۔

بالی وڈ جوڑے کی شادی چندی گڑھ کے مہنگے ترین ولا میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao)

دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شادی کی تصاویر اپنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہیں اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

راج کمار راؤ کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد مداحوں اور دیگر فلمی شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close