انٹرٹینمنٹ

گوری خان نے بیٹےکو افسردگی سے باہر لانے کے لئے آفرین خان کی خدمات حاصل کرلیں

آفرین خان آریان کوصدمے کی کیفیت سے باہرلانے کے لئے کاؤنسلنگ کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری خان نے اپنے بیٹے آریان خان کوافسردگی سے نکالنے کے لئے لائف کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔

منشیات کیس میں 21روز جیل میں گزار کے رہائی پانے والے آریان گھر واپس آنے کے بعد سے خاموش رہنے لگے ہیں اوردوستوں سے ملنا اورباہرجانا ترک کردیا ہے۔

بیٹے کی حالت سے پریشان گوری خان نے آریان کومعمول کی زندگی میں واپس لانے کے لئے لائف کوچ آفرین خان کی خدمات حاصل کرلیں۔

آفرین خان 23سال کے آریان خان کوصدمے کی کیفیت سے باہرلانے کے لئے کاؤنسلنگ کریں گی ۔

آفرین خان بالی ووڈ اسٹارز میں بہت مشہورہیں اور آفرین نے ریتھک روشن کو بھی ڈپریشن سے نکلنے میں مدد کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close