انٹرٹینمنٹ

معروف امریکی اداکارہ نے منگنی کرلی

امریکا: بدر شماس کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں، دونوں کی ملاقات موسیقی کے ایک فیسٹیول میں ہوئی تھی

اداکارہ نے انسٹا گرام پر 97 لاکھ فالوورز کے ساتھ اپنی منگنی کی خبر شیئر کی، منگنی کی خبر کے ساتھ انہوں نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔

35 سالہ لنزے نے انسٹاگرام پر منگنی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری محبت، میری زندگی، میرا خاندان، میرا مستقبل۔
بدر شماس کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں، دونوں کی ملاقات موسیقی کے ایک فیسٹیول میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سرمایہ کاروں کے 6 ارب سےزائدروپے ڈوب گئے

مئی 2020 میں لنزے لوہن کی والدہ دینا لوہن نے بدر شماس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لنزے ایک زبردست آدمی سے مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب لنزے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے پر تیار ہوں گی تو وہ کر لے گی۔

بدر شماس سے قبل لنزے لوہن نے روس کی ایک کاروباری شخصیت ایگور ٹیرابوسف سے منگنی کی تھی تاہم دونوں کی یہ منگنی سنہ 2016 میں ٹوٹ گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close