انٹرٹینمنٹ

فلم ’ریڈ نوٹس‘ نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی فلم

فلم ’ریڈ نوٹس‘ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی

دنیا بھر میں ’ریڈ نوٹس‘ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی

رپورٹ کے مطابق ڈوین جانسن، ریان رینلڈز اور گیل گیڈوٹ کی اداکاری میں بننے والی اس ایکشن فلم کو دنیا بھر میں 32 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز فلم ’برڈ باکس‘ کو حاصل تھا جسے دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therock (@therock)

پچھلے ہفتے نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ ریڈ نوٹس نے اپنے افتتاحی دن پر ہی سب سے زبردست آغاز کیا۔ ریڈ نوٹس کے سامعین کا اسکور 92 فیصد ہے۔

امریکی اداکار ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ریڈ نوٹس اب نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے جو اسے باضابطہ طور پر اسٹریمنگ میں نمبر 1 ’آل ٹائم مووی‘ بناتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gal Gadot (@gal_gadot)

اداکارہ گیل گیڈوٹ کہتی ہیں کہ میں آپ لوگوں کو بتا نہیں سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں اور کس قدر اچھا محسوس کر رہی ہوں، آپ لوگوں نے ہماری فلم کو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی فلم بنا دیا، آپ کی محبت کا مطلب پوری دنیا ہے اور اس محبت کی ہمیشہ قدر کی جائے گی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close