انٹرٹینمنٹ

اروشی روتیلا اور رندیپ ہڈا انسپیکٹر اویناش میں ایک ساتھ

مشہور اداکارہ اروشی روتیلا فلم ’انسپیکٹر اویناش‘ میں رندیپ ہڈا کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اروشی روتیلا نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کیا ہے،جہاں وہ مداحوں کو بتارہی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر آگئی ہیں۔ اروشی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اگلی ویب سیریز ’انسپیکٹر اویناش‘ کے سیٹ پر اداکار رندیپ ہڈا کے ساتھ شوٹنگ شروع کردی ہے۔

اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر لکھا،’کٹے بہت دیکھ لئے،اب سرکاری بندوق کی گرمی دیکھئے گا۔آج سے ڈیوٹی شروع‘ جیو اسٹوڈیو پروڈیوس کیا گیا،نیرج پاٹھک کی ہدایت کردہ،میرے کو اسٹار رندیپ ہڈا،جو کہ فلم کو چننے میں ماہر ہیں۔

نیرج پاٹھک کی ہدایت کردہ یہ ویب سیریز اترپردیش میں سیٹ ہے۔ یہ ویب سیریز ایک پولیس تھریلر ہے۔جو پولیس افسر اویناش مشرا کی زندگی کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

رندیپ ہڈا ویب سیریز ’انسپیکٹر اویناش‘ میں ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔انسپیکٹر اویناش میں مہیش مانجریکر ،رجنیش دگل، گووند نام دیو،ادھین سومن،امت سیال اور ابھیمنیو سنگھ بھی نظر آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close