انٹرٹینمنٹ

اومیکرون کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والوں پر توجہ نہ دیں

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارت میں پھیلتے اومی کرون کیسز کے حوالے سے عوام کو متنبہ کردیا

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں اور احتیاط کریں۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ جو لوگ ابھی یہ کہہ رہے ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ زیادہ خطرناک نہیں ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو کہ کورونا کو معمولی موسمی زکام بتا رہےتھے۔

انہوں نے مزید لکھاکہ’ یہ بیماری چاہے زیادہ خطرناک نہیں ہے لیکن اس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ ایک بار پھر ہمارے حفظانِ صحت کے نظام کو ناکام بنا سکتا ہے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ’ برائے کرم! تمام تراحتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close